بلاگینگ کے لیے ورڈ پریس بہتر آپشن ہے یا بلاگر ؟

 اگر آپ بلاگینگ میں نیئے ہے تو ضرور آپ کے ذہن میں سوال آتا ہوگا کہ بلاگینگ کے لیے کونسا  پلیٹ فارم اچھا ہے ؟


دنیا کے ساتھ کنیکٹ رہنے کے لیے ، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ لوگ اپنے مواد کو آن لائن شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ خیالات کا اشتراک کرنے کے لیے ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ دیگر اس سے ایک مکمل کاروبار بناتے ہیں۔

  بلاگر اور ورڈپریس آج دستیاب دو سب سے مشہور ویب سائٹ بنانے والے ہیں۔ تقریباً دو دہائیوں تک رہنے کے بعد دونوں پلیٹ فارمز کی ٹھوس ساکھ ہے۔ آپ کے لیے بہترین حل آپ کے اہداف پر منحصر ہے اور آپ پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس بلاگر بمقابلہ ورڈپریس گائیڈ میں، ہم دونوں پلیٹ فارمز کا موازنہ کریں گے، تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں کہ آپ کی ضروریات اور بجٹ کے لیے کون سا بہترین ہے۔

WordPress.org کو بلاگر کے مقابلے میں زیادہ کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، جس میں بہت سے تھیمز اور پلگ ان کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ بغیر کوڈنگ کے اپنی سائٹ کی شکل و صورت کو اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکے۔

  اگر آپ ایچ ٹی ایم ایل یا جاوا جانتے ہیں تو یہ اس کی بھی اجازت دیتا ہے۔ ورڈپریس مفت ہے، لیکن آپ کو ایک ہوسٹنگ کمپنی کے ساتھ ہوسٹنگ کے لیے ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی، جو عام طور پر ہر ماہ $10 سے کم میں چلتی ہے۔ اگر آپ کاروبار چلا رہے ہیں تو، ورڈپریس بہترین ہے، اس کے باوجود کہ بلاگر اصل میں کمرشل بلاگنگ کے لیے ہے۔

بلاگر ، ورڈ پریس کا ایک فری متبادل  ہے  جو  کافی عرصے سے چل رہا ہے اور کافی لوگ اس سے مستفید ہو رہیں ہے ۔ بلاگر میں پیڈ اور فری دونوں تھیمز دستیاب ہے مگر ، اگر آپشن کے لحاظ سے دیکھا جائے تو میں کوئی فرق نہیں ہوتا کیونکہ بلاگر میں بذات ایسی کوئی خوبی نہیں جو آپ ڈرگ اینڈ ڈراپ کا آپشن دے  ۔ ہاں البتہ پیڈ تھیمز میں آپ صرف  بنانے والے کا کریڈٹ لینک اور تھوڑی بہت  سپورٹ حاصل کر سکتے ہے یعنی اگر آپ تھیمز بنانے والے سے ٹیمپلیٹ خرید لیتے ہیں تو وہ آپ کو کچھ عرصے کے لیے مدد کرتا ہے ۔

بلاگر میں SEOآپ کو خود سے کرنا پڑتا ہے  کوئی پلگ اینز نہیں ملتے جبکہ ورڈ پریس میں ایسا نہیں ہے وہاں آپ کو مختلف قسم کے پلگ اینز مل جاتے ہے جسے استعمال کر کے آپ اپنے کام میں آسانہ پیدا کر سکتے ہے ۔

بلاگر کے لیے ڈومین اور ہوسٹنگ کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ ورڈ پریس کے لیے دونوں درکار ہوتے ہیں مختلف اوقات میں ہوسٹینگ اور ڈومین کی مختلف قیمتیں ہوتی ہے ۔ بلاگر میں محدود آپشن ہونے کی وجہ سے آپ کسی سوشل نیٹ ورک کی طرح اپنا مواد شئیر کر سکتے ہے اور قدر آسان بھی ہے جبکہ ورڈ میں آپشن زیادہ ہونے کی وجہ سے شروعات میں تھوڑی مشکل ضرور پیش آتی ہے مگر بعد میں جیسے جیسے آپ سمجھنا شروع کرتے ہے وہ مشکلات آسان ہوتے جاتے ہے ۔

 

بلاگر

ورڈپریس

قیمت

فری

فری مگر ہوسٹینگ درکار

سٹوریج

لامحدود (آن لیمٹیڈ)

ہوسٹینگ پر منصر ہے

فری تھیمز

ہاں

ہاں

پیڈ تھیمز

ہاں

ہاں

ای-کامرس

ہاں مگر محدود آپشن کے ساتھ

ہاں

ڈرگ اینڈ ڈراپ

نہیں

ہاں

خودکار ہوسٹینگ

نہیں

ہاں

مزید ویڈیوں دیکھیں شکریہ 


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی