روس نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ فلسطین پر حلملہ نہ کرنا ورنہ روس بھی اس جنگ میں کھود پڑیگا

آپ سب نے یہ خبر ضرور سنی ہوگی کہ اسرائیل اور فلسطین کی لڑائی میں روس بھی کھود پڑا مگر کیا آپ نے کھبی سوچا کہ روس آخر ایسا کیوں کر رہا ہے؟

Putin warns Israel over gaza atack

تو چلیے سمجھتے ہیں کہ   آخر روس ایسا کیوں کر رہا ہے کیا روس کو مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی ہے یا کچھ اور ؟

  ایک طرف اگر اسرائیل نے  غزہ پٹی میں رہنے والوں کو اگر 24 گھنٹوں کا ٹائم دیا ہے کہ تمام وہ فلسطینی جو جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہتے وہ لوگ 24 گھنٹوں میں غزہ کے نارتھ پٹی کو خالی کر کے ساؤتھ غزہ کی طرف چلے جائے  (اور افسوس کی بات یہ ہے کہ وہاں پر مصر ہے جس نے اپنا بارڈر بند کیا ہوا ہے ) کیونکہ اسرائیل اب وہاں پر بھرپور بموں کی شلینگ کرنے والا ہے تا کہ حماس گروپ کے تمام جنگوجوں کو ختم کر دیا جائے ۔

 تو دوسری طرف روس نے کھلے عام اور سادہ الفاظ میں اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اگر فلسطین میں کوئی بھی عام آدمی (شہید ) قتل کیا گیا تو ہم براہ راست اسرائیل سے اعلان جنگ کرتے ہیں کیونکہ روس یہ سمجھتا ہے کہ اتنے کم وقت میں 23 لاکھ فلسطینیوں کی نقل مکانی ناممکن ہی نہیں بلکہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے  (یہاں اگر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کی جائے تو اسرائیل کا اپنا کوئی ملک ہیں ہی نہیں اور انہوں انسانی حقوق دھجیاں اُڑا دی مگر افسوس کوئی صلاح دین ایوبی نہ آیا کہ ان کو جواب دے سکیں )

آخر روس ہی کیوں ؟

جیسا کہ آپ سب کو پتہ ہے کہ امریکا اور روس کے مابین میں ہمیشہ سے ایک سرد جنگ ہر وقت چل رہی ہوتی ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے جان لیوں دشمن ہے مگر کھبی کھل کر سامنے نہیں آتے اگر آپ لوگوں کو یوکرین کا مسئلہ یاد ہو تو وہ جنگ بظاہر یوکرین اور روس کی نظر آتی ہے مگر پس پردہ یا کھبی کھبی کھلے عام  یوکرین کو مدد دینے والا امریکا ہی اور ان کی جنگ اصل وجہ بھی یوکرین کا اپنے ملک میں نیٹوں فورس کو اپنے ملک جگہ دینا اور خود یورپی ممالک میں شمار کرنے سے ہی شروع ہوا۔

روس کا ایسا کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ اب بھی خود کو سُپر پاؤر ہی سمجھتا ہے اب اس بات میں کتنی سچائی ہے اللہ ہی بہتر جانتا ہے مگر محسوس تو یہی ہو رہا ہے تو یہاں ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ چائینہ بھی خود کو سُپر پاؤر بنانے کے چکر میں ہے یا  وہ ہے ؟

تو اس میں سمجھنے والی بات یہ ہے کہ اگر چائینہ سُپر پاؤر ہیں بھی تو وہ روس کی طرح بدمعاشی نہیں کر سکتا اور اگر جہاں تک روس کی بات ہے تو وہ  اپنی بات  آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کرتا ہے تو یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے روس کی اسرائیل کو وارننگ دینے کا ۔

 امریکا  اگر سپر پاور ہے تو اس کو یہ طریقہ آتا ہے کہ دنیا کو اپنے ساتھ کیسے چلانا ہے اسی لیے اس نے یورپی یونین بنایا ہے اور بہت سارے ممالک کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے اور اسی کے ساتھ چلتے ہوئے انہوں نے نیٹو بھی بنائی ہے تو سب سے بڑی وجہ یہی ہے اس کے سپر پاور ہونے کا کہ اس کو طریقہ آتا ہے کہ دنیا کو  اپنے ساتھ کیسے ملایا جائے اور ان کو استعمال کیسے کیا جائے۔

اب یہ بات بالکل سمجھنے والی ہے کہ روس بھی یہی  کرنے والا ہے وہاں اگر دیکھا جائے تو امریکہ نے اپنے ساتھ پورے یورپ کو اکٹھا کر کے اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے،تو  اب یہاں پر  روس کو دیکھا جائے تو وہ مسلم ممالک  کے ساتھ ہمدردی اس لیے جتلا رہا ہے کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ میں بھی ان کو اپنے ساتھ ملا لوں اور ایک ایسا گروپ بناؤ کہ جب بھی میں ان کو پکاروں یا ان کو میں کہوں تو یہ میرے ساتھ کھڑے رہیں اور میری آواز میں آواز ملائیں اور میری ہاں میں ہاں ۔

مگر افسوس تو اس بات کا ہے کہ اتنی جرات کسی بھی مسلم ملک میں نہ رہی  خاص طور پر پاکستان جو کہ امت مسلمہ میں ایک اہم اہمیت اس لیے رکھتا ہے کہ پاکستان ایک آئٹمی طاقت ہے مگر بس صرف نام کا   کیونکہ یہ سب کچھ بیکار ہیں اگر وہ اسرائیل کو یہ نہ کہہ سکے کہ ہمارے مسلمان فلسطینی بھائیوں پر یہ ظلم کرنا چھوڑ دے ورنہ ہم بھی اس جنگ میں کود پڑیں گے۔

بہرحال جو بھی ہے اس وقت ایک مسلمان ہونے کے ناطے میں تو یہی دعا کروں گا کہ روس ہی سہی  اللہ پاک توفیق دے کہ وہ اسرائیل کو نیست و نابود کر دے  ،آمین۔


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی