فتنہ دجال کا ظہور کب اور کس مقام پر ہوگا - قُربِ قیامت کی نشانیاں


دجال کا ظہور اور حلیہ  !

قیامت کی بڑی علامات ، احادیث کی روشنی میں 

قیامت کی جن نشانیوں کے بارے حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا ہے ان میں دجال کا ظہور سب بڑا اور عظیم فتنہ بتایا گیا ہے اور اس فتنے سے آپ ﷺ نے خود پناہ مانگی ہے اور اپنے اُمت کو فتنہ دجال سے پناہ مانگنے کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی بتلائی ہے۔

جس شخص نے سورہ کہف کی ابتدئی 10 یا آخری 10 آیات حفظ کر لی تو وہ شخص فتنہ دجال سے محفوظ ہو جائے گا۔
فمن أدركه منكم فليقرأْ عليه فواتحَ سورةِ الكهفِ(صحيح مسلم:2937)
ترجمہ: تم میں سے جو شخص دجال کو پائے، اسے چاہیے کہ وہ سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے۔

مَنْ قرأَ سورةَ الكهفِ [ كما أُنْزِلَتْ ] كانَتْ لهُ نُورًا يومَ القيامةِ ، من مَقَامِهِ إلى مكةَ ، و مَنْ قرأَ عشرَ آياتٍ من آخِرِها ثُمَّ خرجَ الدَّجَّالُ لمْ يَضُرَّهُ (السلسلة الصحيحة:2651)
ترجمہ: جس نے سورہ کہف پڑھی تو اس کے لئے قیامت میں نور ہوگا اس جگہ سے مکہ تک اور جس نے (سورہ کہف) کی آخری دس آیات تلاوت کی اور دجال کا خروج ہوا تو اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

مزید معلومات کے لیے ویڈیوں ملاحظہ کریں شکریہ !

یہ بھی دیکھیں:

 

studio

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی