ایبٹ آباد آپریشن کے بارے کچھ سوالات؟

usama bin laden abbottAbad operation in pakistan

Abbottabad operation
$ads={1}

ایبٹ آباد آپریشن چند سوالات

ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق میڈیا صرف ایک ہی رخ پر کام کرتا رہا یعنی پاک فوج کے خلاف عوام کو اکسانا۔  اور اپنی اس مہم میں ہمیشہ دور کی کوڑیاں لانے والے ہمارے میڈیا نے بعض انتہائی اہم نوعیت کے سوالات نظر انداز کر دئیے تھے جو حیران کن تھے ۔۔۔۔۔ مثلاً

دنیا میں کس کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ واقعی اسامہ بن لادن وہاں موجود تھا اور اسکو مارا گیا تھا اور یہ سارا آپریشن ویسے ہی ہوا تھا جیسا امریکن بتاتے ہیں؟؟

جس امریکن نیوی سیل ٹیم نے یہ آپریشن کیا وہ ساری کی ساری ہی افغانستان میں قتل کر دی گئی۔ کیوں؟؟؟

اس امریکن نیوی سیل ٹیم کی فیملیز آج بھی امریکی حکومت اور امریکن آرمی پر مقدمہ کیے ہوئے ہیں کہ ہمارے فیملی ممبرز کو اسلئے قتل کیا گیا کہ اسامہ کے حوالے سے کچھ راز چھپائے جا رہیں ہیں۔

کون سے راز؟؟

امریکی پینٹا گان نے اپنے ڈیٹا بیس سے اسامہ کی تمام فائلز ڈیلیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے بلکہ کروا دی گئی ہیں۔

 کیوں؟

امریکہ جب اپنے دشمن کو قتل کرتا ہے تو پوری دنیا میں اسکا تماشا بناتا ہے۔ جیسے اس نے صدام اور قضافی کو بنا کر کیا اور مسلمانوں کو تکلیف دی۔

لیکن اسامہ کے معاملے میں انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ کیوں ؟؟

اسامہ کو تماشہ نہ بنانے کا جو جواز پیش کیا وہ یہ تھا کہ مسلمانوں کے ردعمل کا خوف تھا۔

 اگر ردعمل ہی کا خوف تھا تو حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے یہ خوف کہاں چلا جاتا ہے؟؟

جس ائر کرافٹ کیرئیر کی بات کی جاتی ہے کہ وہاں سے اسامہ کی لاش سمندر میں پھینکی گئی تھی اسکا عملہ بیان دیتا ہے کہ ہم نے اپنے کیرئیر پر ایسی کوئی کاروائی نہیں دیکھی۔

 کیوں ؟؟

کمیشن رپورٹ کے مطابق سی ون تھرٹی جہاز کے ذریعے اسامہ کی لاش کیرئیر تک لے جاکر وہاں سے بحیرہ عرب میں پھینکی گئی ہے۔ جبکہ سی ون تھرٹی کیرئیر پر لینڈ ہی نہیں کر سکتا۔

 اس بارے میں سوال کیوں نہیں اٹھایا جا رہا؟؟

اسامہ کی لاش کی نہ کوئی ویڈیو دستیاب ہے نہ ہی کوئی تصویر۔

کیوں؟؟

صدام کو پکڑنے والے اسکے دانت تک چیک کر کے پوری دنیا کو دکھا رہے تھے۔ انہی لوگوں نے لیکن اسامہ کا کوئی ڈی این اے ٹیسٹ تک کرنا گورا نہیں کیا بلکہ خاموشی سے راتوں رات اسکو سمندر برد کر کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی امریکہ صدر نے اپنی کامیابی کا اعلان کر رہا تھا۔

 کیوں؟؟

کچھ لوگ کہتے ہیں ڈی این اے ٹسٹ ہوا تھا۔ تب لاش پھینکی گئی۔ سوال یہ ہے کہ امریکہ پاکستان سے کتنی دور ہے؟ اور اسامہ کا ڈی این اے سیمپل وہاں کتنی دیر میں پہنچا اور اسکو ٹسٹ کرنے میں کتنی دیر لگی؟ کیا واقعی یہ سب کچھ صرف چند گھنٹوں میں ہوا؟

اسی رات جب پاک آرمی کو اس آپریشن کی اطلاع ملی تو جنرل کیانی نے ہیلی کاپٹر گرانے کا حکم دیتے ہوئے تین بار صدر پاکستان سے بات کرنے کی کوشش کی تاکہ اس کو صورت حال سے آگاہ کر کے مزید آرڈرز لیے جا سکیں لیکن زرداری صاحب سے رابطہ نہیں ہوا۔

 آخر کیوں؟

اس واقعے کے فوراً بعد میمو سکینڈل سامنے آیا جس میں امریکہ سے درخواست کی گئی تھی کہ پاک فوج کی طرف سے اگر کوئی ممکنہ ردعمل آئے تو امریکہ مدد کرے۔ اسی میمو کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا حسین حقانی اعتراف کر چکا ہے کہ ایسے لوگوں کو ویزے جاری کیے گئے تھے جنہوں نے پاکستان کے اندر جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کیا اور جنہوں نے بلاآخر اسامہ کا ٹھکانہ ڈھونڈ لیا۔

 اس پر بات کیوں نہیں کی جارہی آخر پیپلز پارٹی کو پاک فوج سے کس بات پر ردعمل کا خطرہ تھا؟؟

آپریشن کی رات ایبٹ آباد کے ان علاقوں کی بجلی کس نے بند کروائی تھی اور درخت کس نے کٹوائے تھے؟

حیران کن طور پر صبح جیسے ہی امریکہ نے اپنے دشمن کو مارنے کا اعلان کیا ہمارے دونوں سربراہان صدر اور وزیراعظم نے فوری طور پر امریکہ کو مبارک باد دی اور ایک نے باقاعدہ "لکھی ہوئی تقریر" پڑھ کر اسے اپنی کامیابی قرار دیا اور دوسرے کا ایک مضمون فوری طور پر اخبار میں شائع کیا گیا۔ کیا یہ تقاریر اور مضمون وغیرہ سب پہلے سے تیار کردہ تھا؟؟

کہا جاتا ہے کہ صدر زرداری اور گیلانی کو امریکہ نے اس آپریشن کے لیے اعتماد میں لیا تھا اور دونوں نے ملکر پاک فوج کی پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہوئے یہ آپریشن کروایا تھا۔ اس پر سوال کیوں نہیں اٹھایا جا رہا؟؟

پاک آرمی تین دن تک حکومت کی طرف سے امریکہ کے خلاف کسی رد عمل کا انتظار کرتی رہی لیکن جب ہمارے لیڈروں کے بنگڑے تیسرے دن بھی جاری رہے تب پہلی بار پاک آرمی نے ہی یہ اعلان کیا کہ "ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور اس پر امریکہ سے سوال کیا جانا چاہئے اور اسکی تحقیقات ہونی چاہئیں" ۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد کہیں جا کر صدر اور وزیراعظم کو ہوش آیا اور انکا طرز عمل تبدیل ہوا۔

 انکے اس رویے کی کیا وجوہات تھیں ؟؟؟

اس رات ایک امریکن ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا لیکن دوسرا نکل گیا تھا۔ 

پاک فوج اس معاملے میں اپنی کوتاہی کا اعتراف کر کے قوم سے معافی بھی مانگ چکی ہے گو کہ انہیں ٹیکنالوجی اور دھوکے سے مار پڑ گئی۔

 لیکن جنہوں نے کروایا تھا ان کا کیا؟؟

حسین حقانی نے اعتراف کر چکا ہے کہ اسامہ کا آپریشن پاک فوج کی لاعلمی میں آصف زرداری اور گیلانی نے کروایا تھا اور سی آئی اے کو پاکستان میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کرنے میں مدد دی تھی۔


٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

میمو سکینڈل درحقیقت اسامہ بن لادن کو قتل کروانے اور سی آئی اے کو پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلانے کے جواب میں پاک فوج کے کسی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے تھا۔ اب لوگوں کو یہ بھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ رات کو آپریشن ہوا اور صبح آصف علی زرداری کالم اور گیلانی کی تقریر کیوں " تیار" پڑی ہوئی تھی۔ جس میں وہ اس آپریشن کو اپنی کامیابی بتا رہے تھے۔  میمو سکینڈل پر اگلی پوسٹ ہوگی تب اپ اس پورے معاملے کو سمجھ سکیں گے۔

❤🇵🇰❤

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی