اگر آپ اپنے یو ٹیوب ویڈیوز کو کسی بھی keyword کی مدد سے ٹاپ تین رزلٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
تو یہ تحریر بلکل آپ کے لیے ہی ہیں کیوکہ آپ جتنا مرضی بھی یو ٹیوب پر اچھی ویڈٰوز آپلوڈ کر لیں مگر ، اگر اس Youtube Video کی SEO اوراسکے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل باتوں پر آپ نے عمل نہ کیا ہو تو آپ کی ویڈیوں بھی کسی کونے پڑے پڑے پرانی ہو جائیگی مگر Views نہیں ملیںگے ۔
کچھ سوالات جو آپ کے ذہن میں آ سکتے ہیں۔
کہ یو ٹیوب پر ویڈیوز کو رینک کرنا کیوں ضروری ہے؟
$ads={1}آخر کس لیے میں ویڈیو کو رینک کروں ؟
تو جناب اس کی وجہ یہ ہے کہ یو ٹیوب پر جو بھی شخص ویڈیوز دیکھنے آتا /آتی ہے یا تو خود کو انٹرٹین کرنے کے غرض سے یا کچھ معلومات حاصل کرنے کے غرض سے تو اس کے لیے آپ کی ویڈیوز کا رینک ہونا بہت اہم ہے کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کی ویڈیوز پر views ذیادہ ہو، پر سبسکرائبر ذیادہ ہو ۔
ایک ویڈیو کا رینک ہو جانا اس بات کی ضمانت ہے کہ آپ بہت اچھے views اور subscribers بہت کم وقت میں میں حاصل کر سکتے ہو۔
یہاں میں آپ کو کچھ ایسے ٹیپس بتانے والا ہوں جس انشاء اللہ آپ کا چینل بہت جلد کامیاب ہو جائیگا۔
سب سے پہلے اگر آپ کیمرے کے سامنے اپنی ویڈیوز بناتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ کسی ایسی جگہ پر ویڈیوز شوٹ کریں جہاں روشنی ذیادہ ہو تاکہ آپ کی ویڈیوز کلیر نظر آئے۔
وائس اوور کے لیے آپ کے ایک اچھا سا سکریپٹ ہونا ضروری ہے اور فائنل ریکارڈنگ سے پہلے آپ نے اس سکریپٹ کو کم از کم آٹھ دس بار پڑھ لیا ہو۔
اگر آپ کسی چیز کے بارے میں تفصیل دے رہیں ہو تو اپنے موضوع سے ہٹ کر بلکل بھی بات نا کرے سیدھا سیدھا لوگوں کو پوائنٹ سمجھا دیا کریں ۔
ممکنہ طور پر آپ اپنی ویڈیوز پر ان تین طریقوں سے views لیں سکتے ہیں۔
یو ٹیوب پر سرچ کی مدد سے YouTube ریکومنڈیش ذریعہ سے یا پھر گوگل سرچ سے۔
اور اس کے لیے آپ کی ویڈیوز کی مطلوبہ یا ٹارگٹ کردہ keyword کی مطابق optimize ہونا بے حد ضروری ہے۔
یو ٹیوب الگورتھم
یو ٹیوب کیسے کام کرتا ہے ؟
یو ٹیوب چاہتا کہ کوئی بھی صارف یو ٹیوب پر ذیادہ سے ذیادہ دیر روکا رہیں اور اسی وجہ سے وہی ویڈیوز رینک ہو پاتی ہے جن کو لوگ ذیادہ دیکھتے ہووہ اس لیے تا کہ ایک یوزر ذیادہ سے ذیادہ ویڈیوز دیکھ سکیں مگر اس کے برعکس اگر کوئی آپ کی ویڈیوں پر آتا ہیں اور تھوڑی ہی دیر بعد یعنی چند سیکنڈ بعد دیکھنا بند کر دیں تو اس بات سے یوٹیوب کا الگورتھم یہ سمجھ لیتا ہے کہ یہ ویڈیوں بے کار ہے اور وہ ویڈیوں آہستہ آہستہ لوگوں کی نظروں غائب ہو جاتی ہیں۔
اس لیے یوٹیوب کے الگورتھم کو مد نظر کو رکھتے ہوئے ایسے ٹاپکس پر ویڈیوز بنائے جن میں لوگوں کا رحجان ذیادہ ہو اور اس بات کا ضرور خیال کریں کہ ویڈیوں کی ایڈیٹنگ ، کنٹنٹ اور آپکی آواز جو ایک ویڈیوں کی جان ہوتی ہیں یہ سب کچھ پرفیکٹ ہونا ضروری ہیں۔
یوٹیوب سرچ
کی ورڈز کی مدد لے کر آپ اپنے ویڈیوز کو رینک کر سکتے ہیں۔
کی ورڈز سے مُراد کچھ لفظوں کی جوڑ توڑ مثال کے طور پر میں آپ کو یہاں اپنی ایک ویڈیوں کا کی ورڈ بتاتا ہوں Top 6 Useful Websites آپ اگر اس منفرد کی ورڈ کو یوٹیوب میں سرچ کرتے ہیں تو آپ کو میری ویڈیوں سب ٹاپ پر نظر آئے گی حالنکہ نہ تو اس کا واچ ٹائم ذیادہ ہیں اور نہ ہی اس پر کچھ خاص Views آئے ہیں مگر پھر بھی یہ ٹاپ پر ہی ہے۔
تو اس کا مطلب ہے کہ کی ورڈز آپ کی ویڈیوز کے لیے کافی ضروری اور اہم چیز ہیں جس سے آپ کی ویڈیوز سرچ رزلٹ میں آنا شروع ہو جاتی ہیں اس کے بعد آپ کا تھنمبنیل کا کمال ہوگا کہ اس پر کوئی کلک کرتا ہیں یا نہیں اور کلک کرنے کے بعد آپ کا کنٹنٹ کہ آپ نے اس پر کتنی محنت کی ہیں۔
کی ورڈز کہاں کہاں استعمال کریں۔
اس بات سے آپ بخوبی واقف ہونگے کے کی ورڈز کا استعمال ٹائٹل ، ڈیسکریپشن اور ٹیگز میں استعمال کرنا بہت ضروری ہیں اور یہ بات واضح رہیں کہ ڈیسکریپشن اور ٹیگز میں صرف وہی کی ورڈز کا استعمال کیا کریں جو آپ کی ویڈیوں سے مطابقت رکھتی ہو ۔
اور سب سے اہم بات آخری چیز آپ کی ویڈیوزکا Thumbnail جو لوگوں کو اس بات پر مجبور کر دیں کہ وہ آپ کی ویڈیوز پر کریں ۔
اگر ان باتوں پر آپ عمل کریں تو میں امید کرتا ہوں کہ آج کے بعد آپ کی ویڈیوز پر ویوز نہ ہونے کا مسئلہ ختم ہو جائے گا انشاءاللہ۔