زونگ سم کا نمبر کیسے معلوم کریں

How-to -check-my-zong-number-2022

زونگ سم کا نمبر کیسے معلوم کریں؟

اگر آپ زونگ سم استعمال کرنے والے ہیں اور آپ کسی وجہ سے اپنا موبائل نمبر بھول گئے ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ اپنے موبائل فون کا پتہ لگانا کوئی مشکل کام نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنے کے بہت سے آسان طریقے ہیں۔ یہ مضمون آپ کو اپنے زونگ نمبر کو چیک کرنے کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کرے گا۔

السلام علیکم مُعَزَّزین !

بہت دفع ایسا ہوتا ہے کہ آپ اپنا زونگ سم بند کر کے رکھ دیتے ہیں مگر جب واپس استعمال کے لیے اُٹھاتے ہیں تو آپ کو اپنا نمبر یاد نہیں رہتا ۔ تو میں آپ کو کچھ ایسے طریقے بتانے والا ہوں کہ جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے زونگ کا نمبر بہت ہی آسانی سے جان سکتے ہیں۔

اپنے زونگ سم کا نمبر جاننے کے مختلف طریقے!

مندرجہ ذیل چھ طریقوں سے ہم اپنے زونگ کا نمبر جان سکتے ہیں

نمبر1 : ڈائل پیڈ یعنی کال کے ذریعے سے۔

  • اپنے موبائل میں ڈائلر کھولے جیسے ہم کال کے استعمال کرتے ہیں
  • پھر اپنے زونگ سم سے ڈائل کریں *8# 
  • اس سے یہ ہوگا کہ آپکے نمبر سے ایک میسج سینڈ ہوجائے گا
  • تھوڑی ہی دیر بعد آپ کا نمبر آپ کے سکرین نمودار ہو جائے گا
  • اس سارے پراسیسس کے کوئی چارجز نہیں
  • اسکے علاقہ آپ *2# ڈائل کر کے بھی اپنا نمبر معلوم کر سکتے ہیں
  • اس کے بعد آپ اپنا نمبر اپنے لکھ کر محفوظ کر لیں تا کہ دوبارپہ پریشانی کا سامان نہ کرنا پڑے۔

نمبر2: USSD کوڈ کے ذریعے سے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔

  • بلکل پہلے واکلے طریقے کی طرح اپنے ڈائل پیڈ سے *100# ڈائل کریں۔
  • یہ آپ کے موبائل سے ایک USSD  کوڈ سینڈ کر دیگا۔
  • اور کچھ ہی دیر بعد آپ کے موبائل سکرین آپکا نمبر نمودار ہوجائےگا۔





نمبر 3 : SMS کے ذریعے سےاپنا زونگ نمبر معلوم کرے

  • سب سے پہلے میسج میں جا کر نیا میسج ٹائپ کرے
  • نئے میسج میں لکھیں MNP اور 667 پر سینڈ کر دے
  • اس کے بعد آپکو667 سے ایک میسج موسول ہوگا جس میں آپکے نمبر سمیت دیگر معلومت یعنی جس کے نام پر ِسم رجسٹرڈ ہوگی اس کا نام اورشناختی کارڈ نمبردرج ہوگا۔

نمبر 4: زونگ آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے

  • سب سے پہلے ZONG کے آفیشل ویب پیج پر جائے
  • ویب پیج کے نیچلے سیدھے ہاتھ والے کونے میں لائیو چیٹ پر کلک کریں
  • اسکے بعد آپ نمائندے کو مطلوبہ معلومات یعنی آپکے شناختی کارڈ نمبر اور IMSI نمبر جو کے آپ کے سم کے پیچھے درج ہوتا ہے فراہم کرکے نمائیندہ آپکو آپ کا نمبر بتا دیگا۔ 

نمبر 5 : زونگ ہیلپ لائن کے ذریعے

  • اپنی زونگ سم سے 310 ڈائل کرکے شروعات کریں ۔ 
  • نمائندہ سے بات کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔  
  • زونگ کے نمائندے کے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دیں۔ یہ سوالات آپ کی زونگ سم سے متعلق ہوں گے جیسے کہ CNIC نمبر جس کے تحت یہ رجسٹرڈ ہے۔  
  • اس کے بعد نمائندہ آپ کو آپ کے زونگ نمبر کے بارے میں مطلع کرے گا۔  
  • اسے لکھ کر محفوظ کر لیں  یا مستقبل کے حوالے کے لیے اپنا نمبر یاد رکھیں۔

نمبر 6 : فون کے ذریعے

  • بعض دفعہ آپکے سم میں ہی آپکا نمبر محفوظ ہوا ہوتا ہیں تو اس سے بھی آپ پتہ لگا سکتے ہیں۔
  • اس کے لیے سب سے پہلے آپ اپنے موبائل کے Settings  میں جائے.
  • آسکے بعد About Phone پر ٹیپ کرے ۔
  • اسکے بعد Sim Status پر ٹیپ کرے وہی پر آپ کو اپنا نمبر مل جائے گا۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ ترتیب آپ کے استعمال کردہ فون کی قسم اور ماڈل کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی