السلام علیکم معززین !
انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائے جاتے ہیں؟
یا آن لائن پیسے کمانے کے طریقے!
یہ سوالات آج کل بہت ذیادہ عام ہو گئے ہے مجھے اپنے حلقہ احباب میں ان جسیے کئی سوالوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے کہ آیا ایسا کوئی طریقہ ہے جس سے گھر بیٹھے بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں ؟
تو اس کاجواب بلکل ہاں ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ آج کے اس جدید دور میں کسی کو یہ علم نہ ہو کہ آن لائن کمائی کیسے کی جاسکتی ہیں کیونکہ آج ہر شخص کے پاس ایک سمارٹ فون موجود ہے اور جب سمارٹ فون موجود ہو تو پھر انٹرنیٹ کا ہونا بھی لازمی ہیں اور جب انٹرنیٹ ہو تو پھر بھلا کیسے کوئی یو ٹیوب یا فیس بک جیسے مشہور ویب سائٹ کو استعمال کیے بغیر رہ سکتا ہیں ۔
مگر یہاں کچھ لوگوں کے ذہنوں میں انٹرنینٹ سے پیسے کمانے کے متعلق کچھ الگ ہی تاثر پایا جاتا ہیں جیسا کہ آن لائن پیسے کمانا بہت ہی آسان ہو یا کچھ ہی کلک پر بندہ ہزاروں ڈالر کما سکتا ہو وغیرہ وغیرہ۔ اسکی اہم وجہ ہمارے ہاں کچھ فراڈیے جنہوں نے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا جھانسا دے کربہت سارے لوگوں کو بیوقوف بنا کر اسکو اپنا کاروبار بنا لیا ہے اور لوگوں بھی خوشی خوشی بیوقوف بن جاتے ہیں کیونکہ انکے لگتا ہیں جو کام ہمیں دیا گیا ہے یہ تو بہت آسان ہے اور اس سے تو میں گھر بیٹھے بیٹھے ہی لکھ پتی بن جاؤں گا مگر ایسا بلکل نہیں ہیں۔
کیونکہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا بھی اتنا ہی مشکل ہیں جتنا کہ عام زندگی میں کمانا مشکل ہے اور یہاں ایک بات آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ ہر وہ کام جو دوسرے کا ہنر ہو وہ بہت آسان نظر آتا ہیں مگر جب کوئی بندہ خود اس کام کو کرنے کا تجربہ کر لیتا ہیں تو تب ہی اس شخص کو اس کام کے کھٹن ہونے کا اندازہ ہو جاتا ہیں اس میں موجود پیچدگیوں سے آشنا ہو جاتا ہیں۔
اس سے پہلے کہ میں آپ لوگوں کو انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے چند آسان طریقے بتاؤں میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں کو یہ جاننا ضروری ہیں کہ دراصل وہ فراڈیے کون ہیں جن کی وجہ ہم اپنا وقت اور پیسہ برباد کر دیتے ہیں ۔
نمبر 1 : وہ لوگ جن کا خود انٹرنیٹ سے بس اتنا ہی تعلق ہوتا ہیں کہ انکے اشتہارات یا وہ خود کسی طریقے سے آپ سے رابطہ کر کہ آپ کو آن لائن آرننگ کا جھانسا دے کر اپنے مختلف پیکجز کے بارے میں بتاتے ہیں یعنی کہ اگر آپ اتنے پیسوں کا پیکج خرید لیتے ہیں تو آپ کو اتنے اشتہارات ملیں گے جن پر آپ نے بس صرف کلک کرنا ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے آتے رہیں گے اور آپ یقین دلانے کے لیے بعض اوقات آپ کو کچھ پیمینٹ بھی کر دیتے ہیں اور آئیندہ کے لیے آپ انکے مزید شکار ہونے والے لوگوں کے لیے ایک ثبوت بھی بن جاتے ہیں یعنی آپ کو دی ہوئی رقم کے کچھ پروف وہ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ دیکھوں کیسے اس بندے صرف اشتہارات دیکھنے سے ہی اتنے پیسے کما لیے ہیں ۔
نوٹ: ان فراڈیوں میں اکثر نے خود کھبی انٹرنیٹ سے کوئی پیسے نہیں کمائے ہوتے ۔
نمبر 2 : وہ لوگ جو خود تو انٹرنیٹ سے اچھے خاصے پیسے کما رہیں ہوتے ہیں مگر صرف اپنے فائدے کے لیے آپ کو کچھ ایسے ویب سائٹس یا اپلیکیشن کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں کہ جس سے آپ لاکھ کوشش کر کے بھی آن لان پیسے نہیں کما سکتے ۔
مثال کو طور پر کچھ یو ٹیوبر آپ کو بار بار کسی نہ کسی اپلیکیشن یا ویب سائٹ کے بارے میں بتا رہیں ہونگے کہ اس کو جوائن کر لو اور اتنے پیسے کماؤ یہ اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرو اور مالا مال ہو جاؤ ، یہ ویڈیوں دیھکنے کے بعد آپ دن کے 10 ڈالر روزانہ کماسکتے ہیں وغیرہ وغیرہ ، یہ سب بھی ایک طرح سے آپ کے ساتھ فراڈ ہی کر رہیں ہوتے ہیں کیونکہ جیسا میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا اتنا ہی مشکل ہیں کہ جتنا کہ عام زندگی میں اور مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے پاس ہنر بھی ہونا ضروری ہیں اور یہ ہنر ان یوٹیوبرز کے پاس ہیں کہ آپ کو ایک طرح سے بیوقوف بنا کر آپ سے اپنا فائدہ لیتے رہتے ہیں ۔
تو سوال یہ پیدا ہوتا ہیں کہ کیسے کوئی آسانی سے انٹرنیٹ سے پیسے کما سکتا ہیں ؟
یقین ََ اگر آپ انٹر نیٹ سے وابسگی رکھتے ہیں تو ہو سکتا ہیں کہ آپ کو مندرجہ ذیل کاموں کے بارے نہ صرف معلومات ہو بلکہ آپ ان پر کام بھی کر چکے ہو مگر پھر بھی ان تمام شعبوں کو یہاں بتانا میرا فرض بنتا ہیں کہ اگر ایک فریش اور ٹیلنٹڈبندہ اپنے لیےکوئی آسان کام تلاش کرنا چاہ رہا ہیں تو وہ ان میں سے کوئی ایک کام شروع کر کے اپنے لیے آن لائن پیسے کما سکے ۔
$ads={1}
سب سے پہلے نمبر پر فری لانسر!
اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں، گرافک ڈیزائنر ہیں، ویب ڈویلپمنٹ جانتے ہیں، سرچ انجن آپٹیمائزیشن یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کام کر سکتے ہیں یا ویڈیو / آڈیو ایڈیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو فری لانسنگ آپ کے لیے بہترین کیریئر ہو سکتا ہے۔ ان ٹیکنییکل کاموں کے علاوہ عام ایسے کام جو باآسانی انٹرنیٹ پر بیٹھے ہو سکتے ہیں اور ان کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں پڑتی ان میں مہارت بھی آپ کو فری لانسنگ کے ذریعے بہترین کمائی دے سکتی ہے۔ اس وقت پوری دنیا بشمول پاکستان میں بے شمار افراد فری لانسنگ کے ذریعے کمائی کر رہے ہیں۔
ایفلی ایٹ مارکیٹینگ!
ایفلی ایٹ مارکیٹینگ کے ذریعے آپ کسی دوسرے کے پراڈکٹس کو آن لائن سل کر کے کمیشن حاصل کر سکتے ہیں مگر اس کے لیے بھی آپ کو محنت کے ساتھ ساتھ تجربے اور کچھ پڑھا لکھا ہونا ضروری ہیں یا پھر اگر آپ پڑھے لکھے نا بھی ہو مگر مشہور ہو تو تب ہی آپ اس کام سے آسانی سے پیسےکما سکتے ہیں۔
Daraz اور
Amazon ان مشہور ویب سائٹس میں سے ہیں کہ جس میں آپ کسی اور کے پراڈکٹ کو سل کر کے اچھی خاصی کمائی کر سکتے ہیں۔
اورآخر میں سب سے آسان اور مؤثر طریقے جن کے بارے میں آج کل ہر کوئی جانتا ہیں۔
بلاگنگ اور یو ٹیوب
بلاگنگ کو اگر آسان کہا جائے تو بھی سہی اور مشکل کہیے تو بھی سہی اسکی وجہ یہ ہے کہ جب کوئی انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کی سوچھتا ہیں تو شروع میں ہر کسی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ اس کو خرچ کر کے کوئی ویب سائٹ یا بلاگ بنا سکیں۔
دوسرا یہ کہ بلاگر ایک ایسا فلیٹ فارم ہے جس کو استعمال کرکے نہ صرف آپ ایک فری بلاگ بنا سکتے ہیں بلکہ اس کو استعمال کرتے ہوئے اتنی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا یعنی آپ کو ایک ویب سائٹ بنانے کے لیے جس طرح کا ایکسپرٹ ہونا ضروری ہے اتنا اس میں نہیں بس چند کچھ ایسی سیٹنگز ہیں جس کو سیکھ کر آپ اپنا ایک خوبصورت بلاگ بنا سکتے ہیں۔
بلاگنگ میں مشکل یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ کاپی پیسٹ کرتے ہیں تب بھی آپ کو کچھ عرصہ صرف اپنے کام پر ہی دھیان دینا ہوگا کمائی کو بلکل بھول جانا ہوگا اور جیسے جیسے آپ کی بلاگ لوگوں میں مشہور ہوگی ویسے ویسے آپ کے پیسے کمانے کے مواقع بڑھتے جائینگے پھر آپ گوگل ایڈسینس کے ایڈز لگا کرکمانا چاہے یا کسی بھی دوسرے ایڈورٹائزمینٹ ویب سائٹس کے اشتہارات لگا کر کما سکت ہیں ۔
اور سب سے آسان طریقہ یوٹیوب !
وہ اس لیے کے یو ٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے بس آپ کے پاس اگر ایک سمارٹ ٖفون ہے تو وہ بھی کافی ہے اسی سمارٹ فون کے ذریعے آپ ویڈیوز بنا کر آپلوڈ بھی کر سکتے ہے اور اچھے سے اپنے ویڈیوز کی آیس ای او بھی کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب نے آج کے دورمیں بہت سارے ایسے لوگوں کو ہیرو بنا دیا ہیں جن کو اب پوری دنیا جانتی ہیں اسی لیے یوٹیوب نہ صرف آپ کو کمائی دیگا بلکہ اگر آپ ہمت اور محنت کریں تو آپ ایک عام شخصیت سے ایک سلیبرٹی بن سکتے ہیں۔
یوٹیوب پر بس آپ نے صرف ویڈیوز آپلوڈ کرنی ہیں ایسی ویڈیوز جو لوگوں متوجہ کریں مگر شرط یہ ہوگی کہ وہ ویڈیوں آپ نے خود ہی بنائی ہو اس میں جتنا بھی مواد موجود ہو وہ سب آپ کا اپنا ہو، اگر آپ کے ذہن میں سوال آ رہا ہیں کہ کئی سارے لوگ کسی کی آیڈیو ویڈیوں تھوڑ مروڑ کر بھی اچھی خاصی کمائی کر رہے ہیں تو آپ کا سوال بلکل بجا ہیں مگر اس کے لیے بھی ہنر کی ضرورت ہے اور یہ سب کچھ آپ تب ہی سیکھ سکتے ہیں جب آپ ایک بار یوٹیوب سے منسلک ہو جائے اور اس پر کام کرنا شروع کر دے۔