On-Page SEO اور Off-Page SEO کا استعمال اور فوائد

on page aur off page seo kise kehte hain
On Page SEO اور Off Page SEO کیا ہیں

 On-Page SEO اور Off-Page SEO کا استعمال اور فوائد مکمل تفصیل کے ساتھ 

SEO کی مدد سے آن لائن مارکیٹنگ کا مقصد، سرچ انجن آپٹمائیزیشن اور مارکیٹنگ آن لائن کاروبار کے لئے اولین حکمت عملی بن گئی ہے۔پچھلے کچھ عرصے میں SEO کے پیشہ ور افراد کی طرف سے متاثر کن نتائج کی نمائش کی گئی ہے۔ اس سے ایک بار پھر SEO کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہاں میں آپکو بتاتا چلوں کہ SEO دو طرح کی ہوتی ہیں ایک On-Page SEO اور ایک Off-Page SEO یہاں یہ واضح رہیں کہ ان دونوں میں فرق ضرور ہیں مگر ان کی مدد سے کوئی بھی اپنی ویب سائٹ کی پیج رینکینگ میںاضافہ کر سکتا ہیں۔

SEO کے پروفیشنل حضرات یا کوئی بھی ہو تو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ کسی بھی ویب سائٹ کوسرچ انجن کے رینکینگ میں ٹاپ پر لانے کے لیے On-Page SEO اور Off-Page SEO دونوں کا صحیح استعمال ہی آپکو آپ کے مقصد میں کامیابی دلا سکتی ہے۔

اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کی SEO کے لیے آپ کو اس بات کا خاص طور پرخیال رکھنا چاہیے کہ آپ کے بلاگ یا ویب سائٹ کی کوڈینگ کو چیک کرنا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ Meta-Tags کا صحیح اور اپنے متعلقہ Niche کے مطابق استعمال اور بلکل اسی طرح Meta-Description کا بھی صحیح طریقے سے استعمال آپ کے ویب سائٹ پر اچھی خاصی ٹریفک لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔



یہ بھی دیھکیں:-
ایس ای آو کیا ہے-What is SEO In Urdu

اور بلکل اُسی طرح جیسا کہ ہم اُوپر پڑھ چُکے کہ Meta-Tags اور Meta-Description کا صحیح استعمال آپ کے بلاگ یا ویب سائٹ پر اچھی خاصی ٹریفک لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں تو اگر آپ اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کے پیجز بھی اس طرح سے آپٹمائز کر لیں کہ جس میں آپ کے Niche یعنی آپکے منتخب ٹاپک کے مطابق Keywords اور ڈیسکریپشن موجود ہو تو یہ بھی آپ کے لیے ایک پلس پوائنٹ بن سکتا ہیں اور آپ کے ویب پیج کو سرچ انجن کے  ٹاپ رزلٹ میں لانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔


روازنہ کی بنیاد پر اپنے بلاگ یا ویب سائٹ کو آپڈیٹ کرنا، اور روز کچھ نیا مواد شامل کرنا ، ایک ٹاپ لیول ڈومین کا ہونا اور اس ڈومین میں اگر آپکے منختب ٹاپک یعنی Niche کا Keyword موجود ہو تو یہ بھی آپ کی ویب پیج کی SEO کے لیے اہم جوز مانا جائےگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی